دنیا

لکھنؤ میں سردار سلیمانی پر ھندی زبان میں لکھی گئی کتاب کی رونمائی

شیعہ نیوز: عالم اسلام کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے جہاں پورے عالم اسلام میں سوگ منایا گیا وہی ہندوستان کے متعدد شہروں میں دلوں کے اس سردار کی یاد منائی گئی اور بھارتی مؤمنین کی جانب سے متعدد شہروں میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر متعدد پروگرام منعقد ہوئے۔

بھارتی مذہبی تنظیم دی میسیج آف کربلا اور مقامی مؤمنین کی جانب سے اس سلسلے میں تین بڑے شہروں میں مختلف پرووگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

پہلی جنوری کو کانپور شہر میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں وہاں کے امام جمعہ سمیت متعدد مؤمنین نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دو جنوری کو بارہ بنکی میں اس سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد شخصیات نے تاثرات پیش کرتے ہوئے شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

اسی طرح تین جنوری کو لکھنؤ میں شھید قاسم سلیمانی کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں ہندی میں مرتب کی گئی کتاب’’دلوں کا سردار‘‘ کی رسم اجرا بھی انجام پائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button