رہبر معظم کی مسجد جمکران میں حاضری، عراقی مبصر کا معنی دار تبصرہ
شیعہ نیوز: رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی مسجد جمکران میں تصویر منتشر ہونے پر عراقی مبصر نے تبصرہ کیا ہے "امید ہے اچھی خبر ہوگی”۔
رپورٹ کے مطابق تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایران کے حملے کے وقت کے بارے میں مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : زلزلے کے جھٹکوں سے امریکہ، اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کی زمین لرز اٹھی
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر رہبر معظم کی مسجد جمکران میں تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ علاقائی مسائل پر گہری نظر رکھنے والے عراقی تجزیہ کار نجاح محمد علی نے ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کل شب رہبر معظم نے مسجد جمکران میں حاضری دی ہے۔ امید ہے کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
عراقی مبصر نے ایران کے سخت جوابی حملے کے بارے میں مزید لکھا ہے کہ ایران اور مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے پیش نظر صہیونی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ ان دنوں سخت لمحات گزار رہے ہیں۔