پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، کاظم میثم

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و گلگت بلتستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کو ویرانے میں چھوڑنا پولیس کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جیل بھرو تحریک کے سامنے امپورٹڈ حکومت عملی طور پر ہتھیار ڈال چکی ہے۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر کی گرفتاری اور قیدیوں کی وین میں بیٹھنے کے بعد غیر محفوظ مقام پر چھوڑنا ثابت کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔ سکیورٹی تھریٹس کے باوجود پولیس کی جانب سے ناروا سلوک ثابت کرتا ہے کہ ملک میں لاقانونیت کا بول بالا ہے، ایک طرف حکومت جیل بھرو تحریک کی ناکامی کا راگ الاپ رہی ہے تو دوسری طرف گرفتاریاں لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ راجہ ناصر جعفری کو ویرانے میں چھوڑنے کے بعد انہوں نے قریبی تھانے میں گرفتاری دی تو تھانے کے افسران گرفتاری لینے سے انکار کر دیا، ہماری قیادت کی طرف سے ملک بھر میں کارکنان کے لیے احکامات جاری ہونے سے قبل ہی امپورٹڈ حکمرانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں۔ ہماری تاریخ وفاداری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہیں، ملک دشمنوں اور عوام دشمنوں کا پیچھا جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button