لبنانی عوام اور حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، ایرانی پارلیمانی اسپیکر
شیعہ نیوز : جنیوا سے واپسی کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ لبنانی قوم اور حکومت جو بھی فیصلہ کریں، اسلامی جمہوریہ ایران اس کی حمایت کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف لبنان کے سفر اور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں انٹرنیشنل انٹر پارلیمنٹ یونین کے اجلاس میں شرکت کے بعد تہران واپس پہنچ گئے۔
جنیوا سے واپسی کے بعد محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ بیروت کے اپنے سفر کے دوران میں نے غزہ اور لبنان کے بہادر عوام کو ایران کی حمایت کا پیغام پہنچایا اور یقین دلایا کہ لبنانی اور حکومت جو بھی فیصلہ کریں اسلامی جمہوریہ ایران اس کو قبول اور اس کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کمانڈروں کی شہادت سے حق کے محاذ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، جنرل علی فدوی
قالیباف نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ جیسے عظیم رہنما کی شہادت کے باوجود مقاومت نے خود کو دوبارہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیروت کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میں جنیوا گیا اور میری تمام تر کوششیں لبنان، مقاومتی محاذ اور غزہ کی مظلومیت کا پیغام دنیا تک پہنچانے پر مرکوز تھیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی ممالک کے اجلاس میں پہلے دن ہونے والی ضمنی ملاقاتوں کے دوران صہیونی حکومت کی جارحیت اور بربریت کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں ایشیائی پارلیمنٹ کے سربراہان کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
قالیباف نے کہا کہ انٹرنیشنل انٹر پارلیمنٹ یونین کے آخری اجلاس میں جہاں تمام پارلیمنٹ کے سربراہان موجود تھے، بیروت کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا گیا اور افریقہ اور جنوبی امریکہ کے ممالک نے اچھا موقف اختیار کیا۔
انہوں نے اپنے سفر کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک اچھا سفر تھا اور اس نے عالمی سطح پر رائے عامہ اور پارلیمنٹ کی سطح پر بین الاقوامی اسمبلیوں پر اچھا اثر چھوڑا ہے۔