مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کا لبنان فضائی حملہ، القسام کمانڈر محمد جبارا شہید

شیعہ نیوز: جمعرات کو اسرائیلی قابض فوج نے لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر محمد جبارا کو ایک گاڑی پرحملے میں شہید کردیا۔ انہیں لبنان میں وادی بقاع میں بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

القسام بریگیڈزنے ایک بیان میں کہا کہ وہ مجاہد اور القسام کمانڈر محمد احمد جبارا "ابو محمود” کی شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کی قبولیت کے لیے دعا گو ہے۔

محمد جبارا کی شہادت فلسطینی قوم کے مسجد اقصیٰ، القدس اور پورے فلسطین کی آزادی کے لیے دی جانے والی قابل فخر قربانیوں کے سلسلے اور اسرائیلی مجرم ریاست کے جنگی جرائم کی ایک کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مزید 54 شہید اور 95 زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جمعرات کی صبح طوفان الاقصیٰ کی جنگ میں شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ انہیں غدار صہیونی طیاروں کی طرف سے لبنان کے مغربی علاقے بقاع میں ایک بزدلانہ حملے کا نشانہ بنا کر شہید کیا کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہادر شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہم خدا سے عہد کرتے ہیں۔ ہم اپنےعوام اور اپنی قوم سے عہد کرتے ہیں کہ وہ مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔ شہداء کا خون ہمارے لیے آزادی کی مشعل راہ اور غاصب دشمن کے لیے لعنت ثابت ہوگا۔

ادھر لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے آج صبح مشرقی لبنان کے علاقے بقاع میں ایک کار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں القسام کمانڈر احمد محمد جبارا شہید ہو گئے۔

قبل ازیں لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی تھی لبنان میں جماعت اسلامی کے رہنما ابو محمود جباراگاڑی پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button