مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مزید 54 شہید اور 95 زخمی

شیعہ نیوز: غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہری شہید اور 95 زخمی ہوگئے۔

شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں 38,848 شہید اور 89,459 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں،ان کے پشت پناہ بھی ناکام ہو چکے ہیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

اس نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی اور شہداء موجود ہیں شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button