مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنان کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی فضائی دراندازی بند کرانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: لبنان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں‌ اسرائیل کے خلاف شکایت کرتے ہوئےصیہونی ریاست کے ہاتھوں لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل پامالیوں پر احتجاج کیا ہے۔

جمعرات کے روز لبنان میں اقوام متحدہ میں ایک بار پھرتحریری طورپر شکایت کی کہ اسرائیل روز مرہ کی بنیاد پر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اسرائیلی جنگی طیارے لبنان کی خود مختاری کو تباہ کررہے ہیں۔

لبنان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرون طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیاں کیں۔

ادھر لبنانی وزیر فاع زینہ عکر نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج روز مرہ کی بنیاد پر لبنان کی فضائی حدود کو پامال کررہی ہے۔

عکر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں اپنی پروازیں کیں اور مغربی اور وسطی لبنان میں اعالی کسروان، جبیل اور شکا کے علاقوں میں پروازیں کیں۔

اقوام متحدہ کو دی گئی تحریری درخواست میں عالمی ادارے سے لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں‌کی روک تھام اور فضائی حدود پامال کرنے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی لبنان کی فضائی دراندازی اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button