مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنان میں 33 روزہ جنگ ختم نہ ہوتی تو اسرائیل تباہ ہو جاتا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے 2006 میں اسرائیل کی لبنان پر مسلط کردہ 33 روزہ جنگ کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنی پہلی گفتگو میں تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو اپنے شرائط قبول کرنے پر مجبور کردیا۔

جنرل قاسم سلیمانی نے سن 1991 میں عراق کے سابق معدوم صدر صدام کی طرف سے کویت پر حملے اور اس کے بعد خطے میں امریکہ کی لشکر کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں عرب ممالک کی امریکہ کو حمایت حاصل تھی اور صدام معدوم کی شکست کے بعد امریکہ نے خطے میں اپنے فوجی ڈیرے ڈال دیئے اور اس سلسلے میں امریکہ نے بہانہ بنا کر بڑی مقدار میں اپنی فوج خطے میں تعینات کردی۔

انھوں نے کہا کہ 11 ستمبر کے واقعہ کے بعد امریکہ نے عراق اور افغانستان پر فوجی یلغار کے سلسلے میں اپنی مسلح افواج کا 40 فیصد حصہ ہمارے علاقہ میں تعینات کردیا مجموعی طور پر 2 لاکھ امریکی فوجی ہمارے آس پاس موجود تھے جنھوں نے عراق اور افغانستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور دل کھول کر مسلمانوں کا خون بہایا اور اس سلسلے میں امریکہ کو عرب ممالک کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

امریکہ کی خطے میں فوجی موجودگی اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے کی کڑی تھی اور اسرائیل بھی امریکی فوج کی موجودگی ميں اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو اگے بڑھانے کی تلاش وکوشش میں مصروف تھا۔

میجر جنرل سلیمانی نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے دو فوجیوں کو گرفتار کرکے اسرائیل کے خلیج فارس اور اس خطے کے بارے میں تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا اور 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کی طاقت کے طلسم کو چکنا چور کردیا۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کو اپنے شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کیا اور وہ اسرائیل جس سے تمام عرب ممالک خوفزدہ تھے حزب اللہ لبنان نے اس کے خوف کو خاک میں ملادیا۔

میجر جنرل سلیمانی نے کہا کہ اللہ تعالی کبھی اپنے بندوں کو تنہا نہیں چھوڑتا اور فتح اسی گروہ کو نصیب ہوگی جو اللہ کا ساتھ دےگا اور جسے اللہ تعالی کی مدد اور نصرت نصیب ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کا ساتھ دینے والے عرب ممالک کو دنیا اور آخرت میں ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نے 33 روزہ جنگ کے بارے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ایک جلسہ میں ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 33 روزہ جنگ کی مشکلات کی رپورٹ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں پیش کی گئی آیت اللہ خامنہ ای نے اس جلسے میں 33 روزہ جنگ کو جنگ احزاب سے مشابہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ’’ اس جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی یقینی ہے‘‘۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نے ایران کی طرف سے حزب اللہ لبنان کی حمایت کے سلسلے میں کہا کہ ایران کے تمام اعلی حکام حزب اللہ لبنان کی حمایت پر متفق القول ہیں اور اس سلسلے میں کوئی اختلاف نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ 33 روزہ جنگ میں اللہ تعالی نے حزب اللہ لبنان اور اسلامی مجاہدین کی مدد کی اور اسرائیل کی فوجی طاقت کا طلسم ہمیشہ کے لئے توڑدیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button