اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اہلبیتؑ اطہار کے تقدس پر بھی قانون سازی کی جائے,پنجاب اسمبلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی توہین سیدہ سلام اللہ علیہا کا ایشو نمایاں رہا۔ اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران رکن پنجاب اسمبلی کاظم پیرزادہ نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف جلالی کی جانب سے دختر رسول سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتا ہوں۔ سابق وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ جس طرح پنجاب اسمبلی میں صحابہ کرام کے تقدس اور عقیدہ ختم نبوت پر بات کی گئی ہے، اسی طرح اہلبیتؑ اطہار کے تقدس پر بھی قانون سازی کی جائے۔ اس پر وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ایک شخص کے فعل سے ہر مسلمان کا دل دکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ آصف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے۔

انہوں نے معزز ایوان کو یقین دلایا کہ آصف جلالی کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ "نمائندہ” سے گفتگو کرتے ہوئے سید صمصام بخاری نے کہا کہ اہلبیت اطہارؑ کی عصمت و طہارت کی گواہی قرآن نے دی ہے، ہم کسی طور بھی سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، اس معاملے پر فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے اور ان شاء اللہ پنجاب اسمبلی میں جلد اس پر بھی قانون بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ سیدہ کے گستاخ کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں اور اسے قانون کے مطابق سزا دلوائیں, تاکہ آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ سیدہ کائنات یا کسی اور مقدس ہستی کی شان میں گستاخی کرسکے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے لاہور پولیس کو آصف اشرف جلالی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد آصف جلالی کی گرفتاری عمل میں آجائے گی اور اس کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button