اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کس کی سازش تھی؟ شیخ شید کا انکشاف

شیعہ نیوز : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں جاری حالیہ شیعہ سنی کشمکش اور بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ یہ سب کچھ بھارتی خفیہ ادارے را کے اشاروں پر ہورہاہے۔اس سازش میں ملوث بعض افراد پکڑے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسپتال کےتوسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ انڈین سازش تھی کہ اس ملک میں شیعہ سنی فساد کروایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں جو راولپنڈی اسلام آبادمیں شیعہ اور سنی دونوں کے علماءکو شہید کرنا چاہتے تھےتاکہ اس ملک میں ایک آگ لگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صرف ایک سازش تھی جسےہم نے ناکام بنانا ہے، خصوصاً پنڈی والوں نے کیوں کہ ہم سب سے حساس شہر میں رہتے ہیں، ایک طرف جی ایچ کیو ہے اور دوسری طرف سارے سفارتخانے ہیں، اصل سازش یہ تھی کہ وارلپنڈی اسلام آباد میں قتل و غارت گری کی جائے جو کہ الحمد اللہ ناکام بن گئی ہےاور ملزم پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک اور راولپنڈی میں شیعہ سنی اتحاد قائم تھا اور قائم ہےاور کوئی اس کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button