پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ازلی دشمن کی کارستانیوں کے مقابلے کیلئے حکمران جرات مختارؒاختیار کریں:حامدموسوی

شیعہ نیوز:حضرت مختارثقفی کی شہادت کی مناسبت سے سوموارکو ’’یوم مختارِ آل محمدؐ‘عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا،اس موقع پرمجالس عزا، دعائیہ اجتماعات میں علماء وذاکرین نے دین وشریعت کیلئے حضرت مختارؒ ثقفی کے گراں قدرکارناموں پرروشنی ڈالی۔ ایم ایف وی کے زیراہتمام مرکزی مجلس مختارآل محمدؐ میں ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کا پیغام پڑھ کرسنایاجس میں انہوں نے کہاکہ حضرت مختارثقفیؒ نے جان قربان کردی لیکن ظالمین سے سمجھوتہ نہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ استعماری ریشہ دوانیوں اور ازلی دشمن کی کارستانیوں کے مقابلے کیلئے حکمران جرات مختارؒاختیار کریں ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بدترین دشمنوں کا سامنا ہے جن کا سب سے بڑا ہتھیاردہشت گردی اور انتہا پسندی کا فروغ ہے دشمن کے تمام ہتھکنڈوں کے تدارک کی تدبیریں تیار رکھنا ہوں گی،کالج ویونیورسٹی کی سطح پر دہشت گردی سے مقابلہ کی تربیت لازمی قراردی جائے۔ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دشمنان اسلام نے دہشت گردی کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے مسلم ممالک کے چپے چپے کو خون سے رنگین کردیا ہے اور ایک ایسا منافقانہ طریقہ ایجاد کیا کہ ان دہشت گردوں کو مسلمانوں کے سر ہی تھونپ دیاگیا ،دوسری جانب اسلام کے نام پر قائم ہونے والے وطن عزیزپاکستان کاوجود اسلام دشمن قوتوں کو کیسے برداشت ہو سکتا تھا یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان سے ہی وہ اسے مٹانے کے درپے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button