اہم پاکستانی خبریں

تکفیریت کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ تگ و دو کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ

شیعہ نیوز:جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ نے کانفرنس کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت اور عدم برداشت کے عوامل کا خاتمہ کرنے لیے مخلصانہ تگ و دو کی ضرورت ہے۔ مذہبی اشتعال انگیزی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اسلام کے مقدسات کی توہین اور فلسطین و کشمیر پر امت مسلمہ کے احتجاج بھی مشترکہ ہونے چاہیئں۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز چلا کر مختلف مسالک کو ایک دوسروں کے خلاف صف آراء کیا جا رہا ہے۔ قومی وحدت و یکجہتی کی بنیاد پر ہمیں ایک قوم بن کر ملک دشمنوں کو شکست دینا ہوگی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close