مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لیبیا میں بھی داعش نے قتل عام کا بھیانک سلسلہ شروع کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بار پھر یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بے دردی سے ذبح کرنے اور اجتماعی قتل عام کا سلسلہ شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شدت پسند گروپ داعش یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بے دردی اور بھیانک طریقے سے موت کے گھاٹ اتارنے کی وجہ سے مشہور ہے، مگر عراق اور شام میں اس گروپ کی شکست کے بعد لوگوں کو ذبح کرنے یا اجتماعی طور پر قتل کرنے کے واقعات تقریباً ختم ہوگئے تھے۔

داعش نے ایک بار پھر قیدیوں کو ذبح کرنے اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا بھیانک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

لیبیا میں داعش سے وابستہ گروپ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں سرکاری ملازمین اور دیگر یرغمال بنائے گئے افراد کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارتے دکھایا گیا ہے۔

یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے الفقہاء کے علاقے میں پیش آیا، جہاں داعش کے جنگجوؤں نے یرغمال بنائے گئے متعدد افراد کو ذبح کیا، جبکہ کئی افراد کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

یہ ویڈیو فوٹیج داعش کے آن لائن پروپیگنڈہ چینل پر پوسٹ کی گئی ہے، اس ویڈیو کے لیے اخرجوھم من حیث اخرجوکم(تم انہیں وہاں سے نکالو، جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا) کا عنوان دیا گیا۔

31 منٹ کی اس طویل فوٹیج میں داعشی دہشت گردوں کو یرغمال بنائے گئے افراد کے ساتھ ذلت آمیز طرز عمل اختیار کرتے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں متعدد افراد کو ایک صحرائی علاقے میں سروں میں گولیاں مار کر قتل کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button