مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لیبیا سعودی حمایت یافتہ خلیفہ حفتر کا فضائی اڈے پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) لیبیا کی قومی حکومت کی فوج کے ترجمان کرنل محمد قنونو نے ایک بیان میں الوطیہ فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ جارح خلیفہ حفتر کے حامی ممالک کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ کیا ہے۔

لیبیا کی قومی حکومت کی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ہمارے فوجیوں کا مقابلہ کرنے اورخلیفہ حفتر کے آلہ کار فوجیوں کے حوصلے کو بلند کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق لیبیا میں الوطیہ فضائی اڈے پرخلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس سے بیس میں موجود ترک فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں ہی لیبیا کی حکومت کے مخالف خلیفہ حفتر کے آلہ کاروں کو جدید ترین ہتھیار اور لڑاکا طیارے فراہم کررہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close