خادم انسانیت و فخر ملت جعفریہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشنSIUT کے خادم انسانیت اور فخر ملت جعفریہ ڈائریکٹر پروفیسر سید ادیب رضوی کو ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
آرٹس کونسل کے صدراحمد شاہ اور میڈیا کی معروف شخصیت اور مزاح نگار انور مقصود ہسپتال تشریف لائے اور گزشتہ چاردہائیوں کے دوران آبادی کے بڑے طبقے کے لوگوں کےلئے صحت و طبی نگہداشت کےحوالے سے شاندار خدمات کے اعتراف میں پروفیسرڈاکٹر ادیب رضوی کو ایوارڈ دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کیا میں ایک اچھا انسان ہوں؟ شہید قاسم سلیمانی کا ایک یادگار سوال
اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی کو آرٹس کونسل کی جانب سے احمد شاہ اور انور مقصود نے اپنی ہمشیرہ و ممتاز شاعرہ محترمہ زہرہ نگاہ کی جانب سے ایوارڈ کے ساتھ ساتھ نقد انعامات بھی ارسال کئے۔
ڈاکٹر ادیب رضوی نے یہ رقم ایس آئی یو ٹی کے مریضوں کے ویلفئیر فنڈ جمع کرادی۔واضح رہے کہ ایوارڈز کا علان حال ہی میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں کیا گیا تھا۔