اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران کی طرح اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدر ہے، متحدہ علماء محاذ

شیعہ نیوز: متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام 45ویں سالگرہ اسلامی انقلاب ایران کے موقع پر پاک ایران تعلقات و یکجہتی فلسطین سیمینار مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء سمیت مہمانان خصوصی علامہ الیاس ستار، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، ڈاکٹر صابر ابومریم، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ حسن شریفی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، علامہ سید طاہر جمال تھانوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرح اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدر ہے، امام خمینی نے فلسطین، وحدت امت وجذبہ حریت کیلئے بیداری پیدا کی، اسلامی انقلاب ایران نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں میں حریت و بیداری کا جذبہ پیدا کیا۔

مقررین نے کہا کہ بانی انقلاب امام خمینیؒ نے قبلہ اول بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کو تقویت دینے کیلئے یوم القدس کا جرأت مندانہ اعلان کرکے اب دنیائے انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا ہے، ربیع الاول میں بعثت رسالت کے موقع پر ہفتہ وحدت منانے کے ذریعہ استعمار کے خلاف عالمی اتحاد امت کیلئے گراں قدر خدمات لائق تقلید و ستائش ہیں، مستحکم و پائیدار پاک ایران تعلقات دونوں ممالک میں امن و استحکام، اتحاد، معاشی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے، پاک ایران تعلقات کے دشمن طاقتوں کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور امن و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، غزہ فلسطین پر تاحال روز بروز بڑھتی ہوئی خونی جارحیت، بمباری اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کیلئے کھلا چیلنج و تازیانہ قرار دیتے ہوئے فی الفور جنگ بندی غذائی و طبی امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ حماس و دیگر مقاومتی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

سیمینار سے ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی اسدالحق چترالی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، مولانا محمد اظہر فاروقی، مولانا اقبال ڈھروی، فضائل علی رانا، ڈاکٹر محمد یامین، عمیر احمد آرائیں، غلام نبی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، مولانا فہیم الدین انصاری، ہندو مذہبی اسکالر منوج چوہان، مولانا حافظ زہیر سلفی، مولانا رجب علی نوربخشی و دیگر نے خطاب کیا۔ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، حسین الدین شاہ رحمانی نے بارگاہ رسالتؐ، اہل بیتؑ اطہار و اصحاب رسولؓ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button