پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محکمہ بلدیات محرم سے قبل صفائی ستھرائی پر توجہ دے، علامہ ناظر عباس

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ محکمہ بلد یات محرم سے قبل صفائی ستھرائی پر توجہ دے ، انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث عوام سخت اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں شہر بھر میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں مختلف مقامات کے باہر کچرے اور گٹر کا پانی کھڑا ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ شہر کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں جو ذمہ داریاں حکومت کے متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہیں وہ انہیں پورا کرنے میں پوری طرح ناکام نظر آتے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی اور اندرون سندھ واپڈا نے تاریکی کے خیمے لگائے ہوئے ہیں بجٹ کے نام پر عوام کو مہنگائی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close