دنیا

لندن میں دہشت گردی کے بعد خوف کا ماحول

شیعہ نیوز: لندن میں پولیس اسٹیشن سے کار ٹکرانے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک چالیس سالہ شخص نے اپنی گاڑی کو پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کے بعد اس کو آگ لگا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے اس مشکوک واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے لوگوں کی مدد سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لندن کے شمالی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعےمیں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے تاہم انسداد دہشت گردی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close