دنیا

لندن، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کی تیاری

شیعہ نیوز: لندن پولیس نے جنگ عظیم کی یادگار سینو ٹاف کے قریب جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے یادگار کے قریب جانے کی کوشش کی تو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کے امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کے قریب جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ اسٹاپ دی وار تنظیم کے مطابق ہفتہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی کمیونٹی والے علاقے میں کاروں پر فلسطینی پرچم لہرا کر جانے والوں کو روکا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button