پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ناظر تقوی نے ۱۴ فروری کو سکھر تا وزیراعلی ہاوس لانگ مارچ شروع کرنے کا علان کردیا

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سکھر تا وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی لانگ مارچ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار کراچی کے سامنے منعقد کی گئی۔

پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی،صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی مولانا جعفر سبحانی،مولانا عابد عرفانی ،مولانا منظور حسین،مولانا محمد حسین الحسینی ،مولانا علی محمد کراروی،مولانا سرور علی شریعتی،علامہ نثار احمد قلندری سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

علامہ ناظرعباس تقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر سندھ بھرمیں عزاداران امام حسینؑ پر پیدل جلوس ہائے عزا میں شرکت کرنے پر بلاجواز مقدمات درج کیئے گئے ، سندھ حکومت نےبارہا یقین دہانیوں کے باوجود ان بےبنیاد مقدمات کو ختم نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے اس متعصبانہ رویے کی بدولت ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ، انشاء اللہ 14 فروری 2021 کو سکھر سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ لانگ مارچ کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے ، ساتھ ساتھ تشہیری مہم بھی ۔ سندھ بھرسے ہزاروں افراد اس تاریخی لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، یہ لانگ مارچ حکومتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button