پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ولادت باسعادت حضرت امام رضا (ع) مبارک ہو

شیعہ نیوز نیٹ ورک کی جانب سے تمام قارئین کی خدمت میں ولادت امام علی رضا ؑکی مبارکباد عرض ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ نیوز نیٹ ورک کی جانب سے تمام قارئین کی خدمت میں ولادت امام علی رضا ؑکی مبارکباد عرض ہے۔

ثامن الحجج فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں امام رضا ؑ کا جشن ولادت جوش و خروش اورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

گیارہ ذیقعدکی مناسبت سے ملک کےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں محافل میلاد اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے نیز مساجد اور مذہبی مقامات کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور لوگ سڑکوں پر جگہ جگہ مٹھائیاں اور شربتتقسیمکر رہے ہیں۔

ایران میں امام رضا ؑ کےشہر مشہد مقدس اور خاص طور پر حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور اطراف کی سڑکوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ حرم کے مختلف مقامات پر جشن کے الگ الگ پروگرام جاری ہیں۔

مشہد مقدس میں لاکھوں زائرین اور عاشقان اہل بیت دنیا کے مختلف ملکوں سے امام رضا ؑ کی ولادت کےجشن میں شریک ہیں ۔

عراق میں نجف، کربلا سمیت مقدس شہروںمیں بھی جشن ولادت امام علی رضا ؑ بہت ہی شاندار طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button