پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تکفیری دہشتگردوں کا حملہ،شیعہ ماہر امراض قلب شھید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلشن اقبال بلاک 3 کے ڈی اے مارکيٹ ميں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر عسکری حیدر زیدی شھید ہوگئے۔شھید کا جسد مبارک جناح اسپتال منتقل،شھید کی تشیع جنازہ اعلان بعد میں کیا جائے گا

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال تھانے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع کے ڈی اے مارکیٹ کے پاس موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے کار میں سوار ڈاکٹر سید حیدر عسکری موقع پر ہی شھید ہوگئے،جبکہ حملہ آور اپنے جد کی پیروی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔شھید کا جسد مبارک جناح اسپتال منتقل۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 میں کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس سے کار میں موجود معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید حیدر عسکری زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی شھید ہوگئے،جبکہ نقاب پوش تکفیری دہشتگرد اپنے جد کی پیروی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے شھید کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ضابطے کی کراوائی جاری ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ شھید ڈاکٹر سید حیدر عسکری کا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے تھا،شھید معروف ماہر امراض قلب ہونے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے بھی ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔شھید ڈاکٹر سید حیدر عسکری حیدرآباد میں کام کرنے والے القائم بلڈ بینک سمیت دیگر کئی فلاحی اداروں کے بانیان میں شمار کئے جاتے تھے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر حیدر عسکری کو چند سالوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔شھید ڈاکٹر عسکری کی ایک بیٹی آسٹریلیا میں مقیم ہیں، ان کی پاکستان واپسی کے بعد شھید کی تشیع جنازہ اور تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button