پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قرآن سے محبت ایمان، عمل کرنا تربیت اسلامی ہے، مولانا تطہیر زیدی

شیعہ نیوز:جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجة الاسلام مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ قرآن سے محبت ایمان ہے اور اس پر عمل کرنا تربیت اسلامی ہے۔ 114 سورتوں کے ساتھ قرآن مجید انسانی تربیت کیلئے نازل ہوا ہے، تاکہ انسان اعتقاد کیساتھ ساتھ عمل صالح بھی بجا لائے، اسی طرح انبیاء، رسل اور اولیاء الٰہی بھی انسان کی تربیت کیلئے ہی تشریف لائے، پیغمبر اسلام نے فرمایا کہ اس راستے میں میرے سے زیادہ کسی نبی نے تکلیفیں برداشت نہیں کیں اور جب ان پر عذاب کے نزول کی بات ہوئی تو فرمایا، اے پروردگارا! ان پر رحم فرما کہ وہ مجھے جانتے نہیں۔

انہوں نے کہا ظلم قابیل، فرزند حضرت آدم ؑ سے اور مظلومیت ہابیل سے چلی۔ حضرت امام حسین ؑ نے صدائے استغاثہ بلند کیا تو ان کی مدد گویا اللہ، رسول اور امیر المومنین کی مدد ہے۔ سورہ رحمٰن پڑھنے والا مردہ نہیں ہوتا بلکہ شہید ہوتا ہے، اگر دن کے وقت اس سورہ کی تلاوت کرے گا تو دن کا شہید اور اگر رات کو تلاوت کرتے گا تو رات کا شہید کہلائے گا۔ اسی طرح جو شخص صابر و شاکر رہتا ہے جب مرتا ہے تو وہ شہید ہے۔ اور جو شہید ہوتا ہے اس کو حق شفاعت حاصل ہوتی ہے۔ انبیاء، رسل اور اولیاء بھی شفاعت کریں گے لیکن ان کی شفاعت کا دائر رہ زیادہ وسیع ہوتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button