پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مدارس امامیہ بلتستان کا آغا سید باقر الحسینی سے اظہار یکجہتی

شیعہ نیوز : ترجمان مدارس امامیہ بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آغا سید باقر الحسینی کے خلاف ہرزہ سرائی اور شرپسند ٹولے کی جانب سے FIR کی درخواست سے متعلق مدارس امامیہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

آج مدارس امامیہ بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں گلگت بلتستان کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دینی مدارس کے پرنسپل اور استاذہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے ملک کی مخدوش صورتحال میں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے آغا باقر حسین الحسینی جیسے محب وطن اور ممتاز عالم دین کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کو گلگت بلتستان جیسے حساس علاقے میں حالات خراب کی غیر ملکی سازش قرار دیا۔

اجلاس کے شرکاء نے آغا باقر حسین الحسینی کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغا باقر حسینی کا نہیں بلکہ پاکستان کے آٹھ کروڑ شیعہ مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے۔ ہم اس سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ لہٰذا حکومت وقت شاہراہوں کو بند کرکے قتل کی دھمکی دینے والے شرپسند عناصر کو لگام دے۔ شرپسند ٹولے کی یہ دھمکی گزشتہ تمام سانحات کا اقرار جرم ہے۔ لہٰذا ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ تاکہ علاقے میں امن کی فضا برقرار رہ سکے۔

شرکائے اجلاس نے قائدین کے حکم پہ یکم ربیع الاؤل کو ہر حال میں پوری عوام طاقت کے ساتھ اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے تمام حکمت عملیوں کا جائزہ لیا۔

آخر میں شرکائے اجلاس نے آیت اللہ محمد حسین النجفی کی رحلت پہ اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اجلاس کے بعد تمام علمائے کرام نے وفد کی صورت میں آغا باقر حسین الحسینی سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button