پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین مظلوم کی حامی جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے پاس وطن عزیز پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر عزت و استحکام اور ترقی دینے کا جامع منشور موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد امیر المومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے مبارک موقع پر جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانی میں یہ اعزاز فقط حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے ساتھ مخصوص ہے کہ ان کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی۔ قرآن کریم میں کعبہ اور وارث کعبہ دونوں ہی کے لئے آیت تطہیر نازل ہوئی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یمن کے بہادر مسلمانوں پر عالم اسلام کو ناز ہے، جو قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لئے اور اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف صف اول میں لڑ رہے ہیں۔ یمن صبر و استقامت اور عزم و ایثار کی اعلیٰ ترین مثال بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر ملت جعفریہ اپنی سیاسی قوت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جائز آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی قومی جماعت ایم ڈبلیو ایم پر اعتماد کرے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلوم کی حامی جماعت ہے۔ جس نے ہر محاذ پر ملت جعفریہ کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے پاس وطن عزیز پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر عزت و استحکام اور ترقی دینے کا جامع منشور موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button