مجلس وحدت مسلمین ملت کی آواز بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوانوں میں پاکستان کے مظلوموں کی آواز ہیں۔ ملک بھر میں شیعہ سنی اتحاد کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع حب کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر سید قربان علی شاہ رضوی، نائب صدر سید لعل شاہ دوپاسی، عمران حسین انگاریہ، جنرل سیکرٹری سعید احمد لاشاری، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ سید خادم حسین شاہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر سید قربان علی شاہ، متولی نصیر مگسی و دیگر کے ہمراہ شجرکاری مہم کے سلسلے میں بخاری امام بارگاہ کے سامنے دو درخت لگائے۔
اس موقع پر بخاری امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل محمد (ص) کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بغض و عداوت کفر و نفاق کی علامت ہے۔ مشکل ترین حالات میں عاشقان اہل بیت نے قربانیاں دے کر اہل بیت علیھم السلام سے اپنا عہد وفا نبھایا ہے۔ آج بھی دشمنان اسلام اسرائیل اور امریکہ کے مقابلے میں پیروان اہلبیت ہی سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوانوں میں پاکستان کے مظلوموں کی آواز ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم نے پارا چنار سمیت ملک بھر میں شیعہ سنی وحدت و اتحاد کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے۔