پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے، جو عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے۔ شکار پور میں دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار این اے 193 شکار پور کے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے پی ایس 7 شکار پور کے امیدوار و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم اصغر علی سیٹھار کے ہمراہ گوٹھ مہدی آباد میں ہزار خان کھوسہ اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ہزار خان کھوسہ اور گاؤں کے ووٹرز نے عام انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے محلہ ٹھارو پور کی مسجد و امام بارگاہ احسان ابو طالب علیہ السلام میں سید ہزار شاہ نور حسن نصیرانی و دیگر سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع شکار پور میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔ دن دھاڑے معصوم شہریوں، پولیس انسپکٹر اور سیشن جج کو قومی شاہراہ پر لوٹا جاتا ہے۔ تھانے پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو اغواء کیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت پولیس اور رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے باوجود شکار پور پر آج بھی ڈاکوؤں کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے، جو عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے۔ شکار پور میں دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد قابل تعریف ہے۔ اقتدار میں آکر ہم شکار پور سے ڈاکو راج، دہشت گردی، فرقہ واریت، قبائلی جھگڑوں اور بدامنی کا خاتمہ کریں گے، اور عوام کو دیرپا امن فراہم کریں گے۔ ڈاکوؤں کو بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button