پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین کے 3 اراکین جی بی اسمبلی نے حلف اٹھالیا

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے منتخب تینوں اراکین گلگت بلتستان اسمبلی نے بحیثیت ممبر اسمبلی حلف اٹھا لیا ہے۔

تقریب حلف برادری اسمبلی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے حلقہ 2سکردو سے منتخب رکن کاظم میثم ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب علامہ شیخ اکبر علی رجائی اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب محترمہ کنیز فاطمہ سمیت تمام جماعتوں کے منتخب ، آزاد اور مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے یم ڈبلیوایم کے نومنتخب اراکین اسمبلی کےصوبائی سیکریٹریٹ سے روانگی سے قبل علامہ شیخ نیئرعباس، علامہ شیخ اعجاز بہشتی، سابق ممبر جی بی اسمبلی حاجی رضوان علی ، الیاس صدیقی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور تمام نومنتخب اراکین اسمبلی کو قرآن مجید کے سائے میں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں شیعہ قومی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ عمل میں آئی تھی جس کے مطابق اب حکومت سازی کے عمل میں بھی دونوں جماعتیں متحد ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری کے بعد ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین ناصر شیرازی ، اسدنقوی نے نومنتخب اراکین جی بی اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی اور حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی اتحادی مجلس وحدت مسلمین کے منتخب اراکین اسمبلی کاظم میثم کو کا مرس اینڈ انڈسٹریز کی وزارت تفویض کرنے جارہی ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر عہدے ملنے کے بھی روشن امکانات موجود ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button