مشرق وسطی

یواے ای کے سرکاری اداروں پر بڑا سائبر حملہ

شیعہ نیوز:متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے حالیہ دنوں میں ملک کی اسٹریٹجک تنظیموں پر سائبر حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام ان حملوں کو بے اثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے بتایا کہ کیا کہ ملک کو حالیہ دنوں میں سائبر حملوں کا سامنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ہیکرز متحدہ عرب امارات کے انفراسٹرکچر، قومی ڈیجیٹل سسٹم اور اسٹریٹجک شعبوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل ہیکرز کے حملوں سے نمٹنے اور انہیں بے اثر کرنے میں کامیاب رہی جنہیں سائبر دہشت گرد تنظیموں کا نام دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے ملک کے تمام اداروں کو ممکنہ سائبر حملے سے خبردار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button