مشرق وسطی

میجر جنرل باقری کا حضرت عیسی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے عیسائی ممالک کو تہنیتی پیغام

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے عیسائي ممالک کے اعلی فوجی سربراہان کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

میجر جنرل باقری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ حضرات کو حضرت مریم کے فرزند حضرت عیسی علیہ السلام اور نئے سال 2021 ء کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بیشک اللہ تعالی کے بزرگ پیغمبر حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات اور دستورات پر عمل معاشرے کی فلاح و صلاح ، اخلاص ، انصاف اور بہبود کے لئے بہت ہی اہم ہے۔ امید ہے کہ انبیاء (ع) کی تعلیمات کے سائے میں نیا سال دنیا میں دوستی، محبت، ہمدردی ، امن و صلح سے سرشار رہے اور اللہ تعالی دنیا کو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے محفوظ رکھے اور آپ سب کامیاب اور کامراں رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button