اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہری کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیں، علی زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کی براہ راست ہدایت تھی کہ کراچی کے مسئلے کو دیکھو، ہم صفائی کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر جیت گئے تو جلد چمکتا دمکتا کراچی دکھائی دے گا، اس صفائی مہم پر بہت سے لوگوں نے تنقید بھی کی لیکن جب کام کرتے ہیں تو تنقید کا بھی سامنا ہوتا ہے اور لوگ سراہتے بھی ہیں، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

زرائع کے مطابق کراچی میں صفائی مہم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جس شخص کو بھی کچرا پھینکتے ہوئے دیکھیں اس کی تصویر کھینچ کر جگہ اور نام سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ سید علی زیدی نے کہا کہ کیا نالے صاف کرنا وزیر بحری امور کا کام ہے؟ یہ کام بلدیاتی حکومت کا ہوتا ہے اور کچرا کنڈی صاف کرنا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کی براہ راست ہدایت تھی کہ کراچی کے مسئلے کو دیکھو، ہم صفائی کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر جیت گئے تو جلد چمکتا دمکتا کراچی دکھائی دے گا، اس صفائی مہم پر بہت سے لوگوں نے تنقید بھی کی لیکن جب کام کرتے ہیں تو تنقید کا بھی سامنا ہوتا ہے اور لوگ سراہتے بھی ہیں، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے شہر کو صاف رکھنے کے لئے نیا طریقہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسے بھی کچرا پھینکتے ہوئے دیکھیں اس کی تصویر کھینچ کر لوکیشن اور نام سوشل میڈیا پر ڈال دیں تاکہ سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ کون سا شخص کچرا پھیلا رہا ہے جب کہ کہیں کچرا دیکھیں تو ہمیں لوکیشن بھیجیں ہم متعلقہ ضلع کو انفارم کریں گے اور کچرا ہٹائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button