پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پرامن شیعہ مظاہرین پرطاقت کا بےدریغ استعمال کرنے والی ریاست ڈیڑھ درجن تکفیری وہابی دھرنا مظاہرین کے آگے تاحال بےبس

اگر یہ سب کسی منصوبہ بندی کا شاخسانہ نہیں تو جس ریاست نے کراچی میں پر امن شیعہ مظاہرین پر نمائش چورنگی اور ملیر سٹی پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہزاروں مظاہرین کو منتشر کیا،دو جوانوں کو شہید کیا، درجنوں کو زخمی اوردرجنوں کو گرفتارکیا۔

شیعہ نیوز: خیبرپختونخواہ کے علاقے لوئر کرم میں مقامی تکفیری وہابی دہشت گردوں کی سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اورپاراچنار میں محصور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لوئر کرم مندوری میں مٹھی بھر تکفیریوں کے دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے تکفیری مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔

مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم جانے والےاشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور آٹھ دنوں سے پاراچنار جانے کے منتظر ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ روانہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔ پولیس کے مطابق روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستے کلیئر ہوتے ہی قافلے کو روانہ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات

واضح رہے کہ ڈیڑھ درجن تکفیری مظاہرین کی جانب سے مرکزی شاہراہ پر جاری دھرنے نے ریاست کی طاقت کی قلی کھول کر رکھ دی ہے ۔ ایسامحصوص ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر ہماری حکومت اور ریاستی ادارے اس مٹھی بھردھرنے کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

اگر یہ سب کسی منصوبہ بندی کا شاخسانہ نہیں تو جس ریاست نے کراچی میں پر امن شیعہ مظاہرین پر نمائش چورنگی اور ملیر سٹی پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہزاروں مظاہرین کو منتشر کیا،دو جوانوں کو شہید کیا، درجنوں کو زخمی اوردرجنوں کو گرفتارکیا۔

وہی ریاست اور اس کے ادارے ڈیڑھ درجن مظاہرین کو ایک آنسو گیس کا شیل فائر کرکے کیوں منتشر نہیں کررہے ؟؟؟ کہیں ریاست کی ترجیحات شیعہ قوم کو دیوار سے لگانا تو نہیں ؟؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button