
صیہونی ٹھکانوں پر کئی راکٹ حملے، صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی
شیعہ نیوز: فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ کے شمال میں اطراف میں واقع صیہونی ٹھکانوں پر کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ حملے عسقلان اور سدیروت پر ہوئے۔ اس سے قبل راکٹ حملوں سے پہلے ان علاقوں میں خطرے کا سائرن بجا جس سے غاصب صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم کا پیغام ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانا ہے، رہبر معظم
فلسطینی ذرائع نے تحریک استقامت میں شامل گروہوں کی جنگی و میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، مقبوضہ سرزمین کے تمام علاقوں پر میزائل و راکٹ حملہ کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔
پیر کے روز بھی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے اسرائيل کے ریڈیو ٹی وی نے رپورٹ دی کہ تحریک حماس مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقوں کو جوابی حملوں کا نشانہ بنانے کی توانائی رکھتی ہے۔