حق و باطل کی اس جنگ میں ہم بے طرف نہیں ہیں ہم اھل حق کے ساتھ ہیں،علامہ مقصود ڈومکی
اس موقع پر وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی دومکی نے کہا کہ فلسطین کے محاذ پر حماس کے مجاہدوں نے اور غزہ کے بہادر اور صابر عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ انسانی میں کم نظیر ہیں آج حزب اللہ لبنان مظلوم فلسطین کے شانہ بشانہ اسرائیل غاصب سے لڑ رہی ہے۔
شیعہ نیوز: اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان رانی پور ہونٹ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے رانی پور سٹی میں وحدت علمی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ وحدت سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ضلعی صدر علامہ صفدر علی ملاح علامہ حیدر علی عامر و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی دومکی نے کہا کہ فلسطین کے محاذ پر حماس کے مجاہدوں نے اور غزہ کے بہادر اور صابر عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ انسانی میں کم نظیر ہیں آج حزب اللہ لبنان مظلوم فلسطین کے شانہ بشانہ اسرائیل غاصب سے لڑ رہی ہے۔ انصار اللہ یمن نے بھی فلسطین کے مظلوموں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ آج امت مسلمہ کو مل کر ان مجاہدوں کی ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں ہم بے طرف نہیں ہیں ہم اھل حق کے ساتھ ہیں۔ امت مسلمہ کو تماشائی بننے کی بجائے اھل حق کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں دھشتگرد کھلے عام دھشتگردی کر رہے ہیں حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے؟؟علامہ سید ظفرعباس شمسی
انہوں نے کہا کہ وحدت قران کریم کا حکم ہے جبکہ تفرقہ قران کریم کی نظر میں حرام اور گناہ ہے علماء کرام اور قوم کے مختلف طبقات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وحدت اور اخوت کے پیغام کو عام کریں اور تفرقہ و انتشار کے سوداگروں کو بے نقاب کریں جو بھائی کو بھائی سے لڑاتا ہے وہ دشمن کا آلہ کار تو ہو سکتا ہے امت مسلمہ کا وفادار ہرگز نہیں ہو سکتا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ صفدر علی ملاح نے کہا کہ حضور سید الانبیاء ﷺ کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ اور شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔