پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ مقصود ڈومکی کی کربلا میں فلسطینی علماء کرام اور وارثان شہداء سے ملاقاتیں

اس میں کوئی شک ہی نہیں کہ خدا کی نصرت سے اسرائیل کو شکست ہوگی اور فلسطین جلد آزاد ہوگا۔

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے مشی کے دوران پول نمبر 833 پر موکب نداء الاقصی میں فلسطین کے علماء کرام اور وارثان شہداء سے ملاقاتیں کیں اور عظیم فلسطینی قوم خصوصاً غزہ کے بہادر اور مظلوم عوام کو سلام عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے نداء الاقصی میں آئے ہوئے لبنان اور شام کے علماء کرام سے بھی ملاقاتیں کیں اور میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے اہل سنت علماء کرام کے ہمراہ نماز با جماعت ادا کی اور تحریک آزادی فلسطین کے حق میں منعقدہ جلسے میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کربلا کا پیغام ظلم کے خلاف قیام کا پیغام ہے اور آج مظلوم فلسطینی عوام حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام حریت کی روشنی میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس میں کوئی شک ہی نہیں کہ خدا کی نصرت سے اسرائیل کو شکست ہوگی اور فلسطین جلد آزاد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، جلوس اربعین امام حسینؑ کے انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کا اجلاس

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیروکار پوری دنیا میں ملت مظلوم فلسطین کی حمایت کر رہے ہیں اور یزید عصر امریکہ اور اسرائیل سے اعلان برائت کر رہے ہیں۔ کیونکہ کربلا ہمیں ہر دور کے ظالم سے ٹکرانے کا ہنر سکھاتی ہے۔ چالیس ہزار مظلوم شہداء کے قتل پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے، جبکہ ہمارے دل ملت مظلوم فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اس موقع پر فلسطین کے وارثان شہداء نے بتایا کہ عرب اور مسلم حکمرانوں کی مسلسل خیانتوں کے سبب فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے اور اس مشکل وقت میں بھی ہمسائے عرب ممالک مصر اور اردن فلسطین کی مدد کرنے کی بجائے دشمن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ایران، حزب اللہ، انصار اللہ اور حشد الشعبی کے علاؤہ کوئی ہماری عملی مدد نہیں کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button