پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومتی اور ایف سی اہلکار زائرین کو کمائی کا ذریعہ بنانے سے اجتناب کریں، حکومت زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے موکب زینبیہ کے ذمہ داران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی خدمت عظیم عبادت اور اعزاز ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ نے موکب زینبیہ پہنچ کر زائرین کرام سے ملاقات کی۔اس موقع پر زائرین کرام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام مومن کی صفات میں سے ہے۔ امام محمد باقر (علیہ السلام) نے محمد بن مسلم سے فرمایا: ہمارے شیعوں کو حسین بن علی (ع) کی قبر کی زیارت کرنے کی ہدایت کرو، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے ہر اس مومن پر فرض کیا ہے جو حسین (ع) کو اپنا امام مانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا پاراچنار امن مشن مکمل، شیعہ سنی قبائل سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے زائرین کرام کی مشکلات حل کریں۔ زائرین کرام سے بس کرایہ دگنا وصول کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان ہاؤس میں زائرین سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں جب ان پیسوں کے بدلے زائرین کو خدمات فراہم نہیں کی جاتیں۔ حکومتی اہلکار اور ایف سی اہلکار زائرین کو کمائی کا ذریعہ بنانے سے اجتناب کریں۔ حکومت زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرے۔انہوں نے موکب زینبیہ کے ذمہ داران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی خدمت عظیم عبادت اور اعزاز ہے۔ موکب زینبیہ کی طرف سے خدام زائرین کی پر خلوص خدمت قابل صد تعریف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button