مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مآرب کی آزادی نزدیک ہے

شیعہ نیوز: یمن کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے مآرب ڈیم کے قریب واقع چوٹیوں پر مکمل قبضہ کرلیا ہے اور اس شہر کی آزادی بہت قریب ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز، مغربی اور جنوبی دو سیکٹر سے مآرب کی جانب بڑھ رہی ہيں اور بہت جلد اس شہر پر کنٹرول حاصل کرلیں گي ۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مآرب کے مغربی علاقے صرواح سٹی میں اس وقت صنعا اور مستعفی حکومت کی حامی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔ منصور ہادی سے وابستہ فورسز کو اس لڑائی میں سعودی جنگی طیاروں کی حمایت بھی حاصل ہے تاہم ان کے حوصلے بری طرح سے پست ہوچکے ہيں۔

واضح رہے کہ صوبہ مآرب 17 ہزار 4 سو 5 مربع کلومیٹر مساحت کے ساتھ صنعا سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button