دنیا

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت، اقوام متحدہ کا پرچم سرنگوں

شیعہ نیوز: شہید آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ شہید امیر عبد اللہیان کے اعزاز میں اقوام متحدہ کا پرچم سرنگوں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہید آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ شہید امیر عبد اللہیان کے اعزاز میں اقوام متحدہ کا پرچم سرنگوں کیا گیا جب کہ رکن ممالک کے جھنڈے بھی اس تنظیم کے سیکرٹریٹ میں سرنگوں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید صدر رئیسی برجستہ حکمران تھے، صدر شمالی کوریا

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے موقع پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے موقع پر انتونیو گوتریس کے جاری کردہ پیغام کو شائع کیا۔

اس پیغام کے متن میں کہا گیا ہے: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے صدر جناب سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ جناب حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مرحوم کے اہل خانہ سمیت ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button