
کراچی میں فائرنگ سے دو شیعہ عزاداروں کی شہادت
شیعیت نیوز: وطن عزیز میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد حملوں کے ذریعے اصل عوامی مسائل اور مشکلات سے توجہ ہٹانے کی کوششیں تیز ہوچکی ہیں۔ کل جلوس میلاد النبیﷺ اور اہل سنت کی نماز جمعہ میں خودکش حملوں کے بعدتکفیری دہشت گردوں کی جانب سے آج کراچی کے علاقے گلشن حدید میں فائرنگ کرکے دو شیعہ عزاداروں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن حدید سمار گوٹھ کے قریب اسٹیٹ ایجنسی (سایائے بتول) پر کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے 2 موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے زوار حسین اپنے ساتھی اختر حسین سمیت شھید کردیئے گئے ہیں ۔
ٹارگٹ کلنگ کی اس کارروائی کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان دونوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ ایک بار پھر پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل وغارت گری کے ذریعے امن وامان کی صورت حال کو خراب کیا جارہاہے اور اصل عوامی مسائل سے قوم کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ، گذشتہ زور ہونے والے اہل سنت جلوسوں اور نماز جمعہ پر خودکش حملے اور آئے روز شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔
ریاستی اداروں کو ایک کا فوری نوٹس لینا چاہئےاور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی ان کارروائیوں کی روک تھام اور دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانا چاہئے۔