مشرق وسطی

شہادت میرے والد کی دلی تمنا تھی، صادق موسوی

شیعہ نیوز: شام میں شہید ہونے والے سینئر ایرانی مشیر جنرل سید رضی موسوی کے بیٹے صادق موسوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان کے والد ہمیشہ شہادت کی تمنا کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کا اختیار کردہ راستہ بالآخر ان کی تباہی کا باعث بنے گا۔

رپورٹ کے مطابق شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق فوجی مشیر شہید جنرل سید رضی موسوی کے بیٹے صادق موسوی نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ شہادت کی تمنا کرتے تھے، ان کی خواہش تھی کہ زندگی کا خاتمہ شہادت پر ہو۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ علی خامنہ ای کی اقتدا میں شہید جنرل موسوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

انہوں نے صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے شہداء کی قربانیاں پیش کیں اور ہم اب بھی اسی راستے پر گامزن ہیں او آئندہ بھی قائم رہیں گے۔

صادق موسوی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ اپنے والد کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ان کا رشتہ فوجی تعلقات سے بالاتر ہے اور جنرل سلیمانی تمام لوگوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں۔

میرے والد کی خواہش تھی کہ وہ اپنی زندگی کو شہادت کے راستے پر قربان کریں اور یہ راستہ بہت قربانیوں کا متقاضی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button