مشرق وسطی

شہید جنرل سلیمانی امریکی منصوبے کو ناکام بنانے کی وجہ سے شہید ہوئے، شیخ خالد الملا

شیعہ نیوز:عراق میں وفاق علمائے اہل سنت کے سربراہ شیخ خالد الملا کا کہنا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس امریکی منصوبے کو ناکام بنانے کی وجہ سے شہید ہوئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ خالد الملا نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر تاکید کی کہ یہ دو شہیدوں نے امریکی منصوبے کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا کر دی۔

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فتح کے کمانڈر جنرل شہید سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کو اس لئے قتل کیا گیا کہ انہوں نے عراق میں امریکہ کے منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ فتح کے کمانڈروں نے اسپائکر کے منصوبے کو جاری رکھنے کو ناکام بنا دیا کیونکہ امریکہ ہم سب کو قربان کرنا چاہتا تھا۔عراق کے شمالی شہر تکریت میں واقع اسپائکر ایئربیس کیس سے معروف واقعے میں ایک ہزار سات سو جوانوں کو نہایت ہی بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا۔ عراقی جوانوں کے قتل عام کا یہ المناک واقعہ 12 جون 2014 میں داعش کے ہاتھوں عراق کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد پیش آیا تھا۔

اس واقعے میں اسپائکر ایئربیس میں زیر تربیت ایک ہزار سات سو جوانوں کو جن میں زیادہ تر عراق کے جنوبی اور مرکزی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے، اجتماعی طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔

داعش نے عراقی جوانوں کے قتل عام کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں۔ اس ہولناک قتل عام کے بعد شہدا کے ورثا کی جانب سے پورے عراق میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے کہ جن میں اس قتل عام میں شریک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عراق میں وفاق علمائے اہل سنت کے سربراہ شیخ خالد عبدالوہاب الملا کا کہنا ہے کہ کیوں ہمارے فرزندوں پر عسکریت پسندی کے الزامات عائد کرتے ہیں لیکن جب داعش گروہ کے بارے میں کہتے ہیں تو اس کے دولت اسلامی کہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button