
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شہداء مقاومت کانفرنس کا انعقاد
بقول آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای شہید سید حسین نصر اللہ رح کی شہادت کی بدولت مقاومت اور مزاحمت کو تقویت ملے گی
شیعہ نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شہداء مقاومت کانفرنس گڑھی خیرو سٹی میں برادر منتظر مہدی مرکزی تعلیم و تربیت سیکرٹری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی صدارت میں منعقد کیا گیا، شہداء مقاومت کانفرنس کو مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مقصود علی ڈومکی صاحب اور اصغریہ پاکستان کے سابق مرکزی صدور محترم عبد الرزاق بلوچ صاحب اور محترم فضل حسین اصغری صاحب نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جسکا دارالحکومت القدس ہو، وزیراعظم پاکستان
مقررین نے شہداء مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیابیوں اور ملت اسلامیہ کے لیے کی گئی خدمات کا تذکرہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بقول آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای شہید سید حسین نصر اللہ رح کی شہادت کی بدولت مقاومت اور مزاحمت کو تقویت ملے گی۔ شہداء مقاومت کانفرنس کے انتظامات محترم غلام حسین جعفری اور اصغریہ پاکستان یونٹ گڑھی خیرو کے برادران نے سنبھالے۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء کی خدمت میں نیاز امام تقسیم کیا گیا۔