اہم پاکستانی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

شیعہ نیوز: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا ردعمل میں سامنے آگیا۔ مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عوام کیلئے بہتری، الحمدللہ، شکریہ ڈار صاحب۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس میں پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button