مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں سے پاک خطے کا خیرمقدم کرتے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) میں ایران کے نمایندے نے کہا کہ اس کانفرنس کی کامیابی سے یقینی طور پر بین الاقوامی امن و سلامتی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل جو دوسرے ممالک کے خلاف اپنے جوہری اور مہلک ہتھیاروں کے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں اور حقیقت میں غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں سے دھمکی دیتی ہیں، مشرقی وسطیٰ میں اس طرح پاک خطہ بنانے میں دو اہم رکاوٹیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے ایک پابند قانونی معاہدے پر دستخط کرنے پر تیار ہے۔
انہوں نے اس کانفرنس میں امریکی اور صیہونی نمائندوں کی عدم موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اس کانفرنس کی ناکامی کے خواہاں ہیں اسی لیے انہوں نے عالمی برادری سے امریکہ اور اسرائیل کو اپنی جوہری ذمہ داریوں کو قبول کرنے اور نبھانے پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا۔