دنیا

مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے پاک و بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کا احترام کرے۔

انٹونیو گوٹیریس نے بھارت سے اس ملک کے زیر انتظام کشمیرمیں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے پاک و بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ ہم صرف اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں اور فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے اور دوسری جانب ہم کسی چیز کی حمایت کرسکتے ہیں جس کا اظہار کیا جا چکا ہے اور کیا جاتا رہے گا۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ میری رائے واضح ہے کہ علاقے( کشمیر) میں انسانی حقوق کامکمل احترام کیا جانا چاہیے اور یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں 46 دنوں سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button