غرب اردن میں بڑے پیمانےپرفلسطینیوں کی گرفتاری
شیعہ نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے کل آدھی رات کو 4 فلسطینی نوجوانوں کو جنین، 2 فلسطینی نوجوانوں کو بیت لحم اور 3 فلسطینیوں کو رام الل میں گرفتار کیا۔ جبکہ گزشتہ کئی گھنٹوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو طولکرم، 3 فنسطینیوں کو نابلس اور 4 فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ قدس میں گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے دہشتگرد فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کیا، آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی فوج مختلف حیلے بہانوں سے قدس پر یلغار کر کے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے قدس شہر کے عیسویہ علاقے پر حملہ کر کےآنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی تھی جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 4800 فلسطینی قید ہیں کہ جن میں سے 170 بچے اور 39 خواتین ہیں۔ ان فلسطینی قیدیوں پر جبیلوں میں بری طرح تشدد کیا جاتا ہے۔