دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ہمارا وزیر اعظم چور ہے، عوام احتجاج کیلیے سڑکوں پر نکل آئے

وزیر اعظم کے گھر کے باہر عوام کا زبردست احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم کے گھر کے باہر عوام کا زبردست احتجاج، استعفی کا مطالبہ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے مخالفین مالی بدعنوانیوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں غفلت برتنے کے مسئلے کو لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے لیکن اس کے باوجود نیتن یاہو کے گھر کے سامنے بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکہ میں فائرنگ سے مزید 4 افراد ہلاک

گذشہ کئی ماہ سے بنیامین نیتن یاہو کے مخالفین ہفتے وار احتجاجی ریلیوں میں ان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، نیتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں حکومت کی غفلت اور کمزور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے تاہم بن یامین ینتن یاہو علاقے کے خیانت کار بعض عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی کے دعوے کے ساتھ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button