مشرق وسطی

یمنی عوام کا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ

شیعہ نیوز: دارالحکومت صنعاء اور شمالی صوبے صعدہ میں یمنی عوام نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا۔

المسیرہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام نے دارالحکومت صنعاء کے السبعین اسکوائر پر فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرے کے دوران شرکاء نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مقاومت کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور مسجد اقصی کی حفاظت اور فلسطین کی آزادی کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز نے 20 اسرائیلی فوجی گاڑیاں اڑا دی، 10 فوجی جہنم واصل

ریلی کے آخر میں قرارداد پیش کی گئی جس کا عنوان تھا فتح تک ہم آپ کے ساتھ ہیں امریکہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔

ریلی کے شرکاء نے یمنی فوج کی جانب سے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں اسرائیل کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملوں کی حمایت کی اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور محاصرے کے ختم ہونے تک یمنی فوج کے حملے جاری رکھنے کی اپیل کی۔

دراین اثناء شمالی صوبے صعدہ میں بھی عوام نے فلسطین کے حق میں بڑی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ کی جانب سے صہیونی جارحیت کی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button