
تل ابیب میں نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر صہیونیوں کے مظاہرے
شیعہ نیوز: تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے مظاہرے کیے۔
سی این ایننے رپورٹ دی ہے کہ نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف صہیونی عوام کے مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل رات بڑی تعداد میں مظاہرین تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جوزف عون کا لبنان پر صیہونی جارحیت کے نتائج کی بابت انتباہ
مظاہرین نے شہر کے مرکز میں جمع ہو کر نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف نعرے لگائے، اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی میں حکومت کی ناکامی پر شدید تنقید کی۔
واضح رہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے ذریعے درجنوں یرغمالی رہا ہوگئے تھے تاہم نتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ نے دوبارہ غزہ پر چڑھائی شروع کی جس کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے کا عمل رک گیا۔
حماس کے مطابق اسرائیلی حملوں کی وجہ سے یرغمالیوں کی جان خطرے میں ہے۔