دنیا

نیٹو جوائن کریں گے، فن لینڈ کا روس کو واضح پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو نے کہا ہے کہ نیٹو میں شامل ہو کر فن لینڈ اپنی سیکیورٹی کو مضبوط کرے گا اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ اور یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو نے ولادیمیر پوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فن لینڈ آنے والے دنوں میں نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کررہا ہے۔

صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ساؤلی نینسٹو نے روسی صدر کو فون پر بات چیت میں بتایا کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد فن لینڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے حالات بدل گئے ہیں۔ فن لینڈ کے صدر نے ماسکو کے اس مطالبے کی طرف بھی اشارہ جس میں روس نے بارہا اپنی سیکورٹی خدشات کے تحت فن لینڈ کو نیٹو میں رکنیت حاصل کرنے سے منع کیا ہے۔
ساؤلی نینسٹو نے بتایا کہ (پیوٹن کے ساتھ) بات چیت صاف اور غیر مبہم اور بغیر مبالغہ کے تھی جبکہ گفتگو کے دوران تناؤ میں کمی کو مدِنظر رکھا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button